پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔
رات گئے بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشاء اللّٰہ آج میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔