ھمکی آمیز خط صحافیوں کو دکھاؤں

سینئر صحافیوں کو آج دھمکی آمیز خط دکھاؤں گا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے۔ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ خط میں آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ای پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے، سیاسی مشکلات آتی رہتی ہیں۔ کرپشن ملک کو نقصان پہنچاتی ہےاور جڑیں کمزور کرتی ہے، این ایچ اے میں کرپشن کی گئی قوم اس کا اندازہ نہیں لگا سکتی۔ سڑکوں کا جال بچھانے کے منصوبوں میں کرپشن ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم کیلئے گورنر شپ کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں: عمران اسماعیل

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان بنا دی ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن کم ہو جائے گی۔ پاکستان کا مستقبل سیاحت سے جڑا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اور انہی کی وجہ سے ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ ہم نے ملکی پیداوار کو کم کرنے کی کوشش کی۔

مزید دیکھیں :   صدر مملکت کے آئینی خط کا جواب بیہودہ طریقے سے دیا گیا، فواد چودھری