پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا. دورہ کے موقع پر ریجنل پولیس آفسران اور سٹی پیٹرولنگ آفسران کے ساتھ الگ الگ ویڈیو کانفرنسز کا انعقادکیا.وزیراعلی نے پولیس شہدا کے بچوں میں بھرتی کے کاغذات تقسیم کیے.پولیس شہدا کے بچوں کو پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں.وزیر اعلی نے پولیس کے ڈرون سرویلنس اور وہیکل اسٹریمنگ کا معائنہ بھی کیا.وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پولیس شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس شہدا کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کر ے گی. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں.کورونا صورتحال میں پولیس کا کردار قابل تعریف ہے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments