عالمی مارکیٹ سونے کی قیمت اضافہ

عالمی مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافہ ،کرپٹو کرنسی گرگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمت میں اضافہ ، سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1928 ڈالر، پلاٹینم کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 995 ڈالر جبکہ پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 72 ڈالر بڑھ کر 2185 ڈالر ہو گئی۔کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر آٹھ سو ڈالر کی کمی سے 47 ہزار 154 ڈالر جبکہ کرپٹو کرنسی ایتھریم کی قدر 52 ڈالر کی کمی سے تین ہزار 365 ڈالر ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

عالمی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھنے پر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1576 ڈالر ہو گئی ۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ امریکن ایئر لائنز، نیٹ فلیکس ،سنیپ چیٹ ،آٹو سیکٹر سمیت متعدد کمپنیوں کے شیئرز بڑھ گئے ۔ ڈاجونز انڈسٹریل انڈیکس 338 پوائنٹس کی تیزی سے 35 ہزار 294 پوائنٹس پر بند ہو ا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 264 پوائنٹس کے اضافے سے 14 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا