ریحام خان زردہ بھیجنے کا وعدہ

ریحام خان کا حافظ حمد اللّٰہ کو زردہ بھیجنے کا وعدہ

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کو زردہ بھیجنے کا وعدہ کرلیا۔

ریحام خان نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’بزدار کو آؤٹ کرنے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچنے کی ناکام کوشش ہے، چوہدری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے۔‘

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے:ایم کیو ایم کو منانے کا مشن،فیصل واوڈا کو میدان میں آگئے

انہوں نے پی ڈی ایم ترجمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران نیازی نے کرسی بچانے کے لئے لوٹ سیل میلہ لگایا ہے، عمران نیازی قوم سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلیٰ دے کر ضمیر خریدنا حلال ہے؟‘

مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا

اس ٹوئٹ پر حافظ حمد اللہ نے ایک ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا، جواب میں ریحام خان نے کہا کہ مٹھائی کے بعد اب زردہ بھیجوں گی۔