coronavirus tips google doodle

گوگل کا ڈوڈل کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی دوری کے پیغام کےساتھ

ویب ڈسک : معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کا پیغام دے دیا

گوگل کے ڈوڈل پر ’گوگل کے حروف علیحدہ علیحدہ کوئی سرگرمی اختیار کئے ہوئے ہیں جن پر ایک محبت بھرے دل کا نشان بھی جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے’گھروں پر رہیں ، محفوظ رہیں۔گوگل کے تمام حروف بھی گھروں پر دکھائی دے رہے ہیں اور گھروں پر محفوظ اپنی من پسند سرگرمی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

گوگل کا پہلا حروف یعنی ’جی‘ کتاب پڑھتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ دونوں ’او‘ ایک مشترکہ گھر میں محفوظ گٹار اور گانا گاتے دکھایا گیا ہے۔گوگل کے بقیہ حروف یعنی ایل’ ورزش کررہا ہے جبکہ ’جی‘ اور ’ای‘ اپنے اپنے گھروں سے فون میں گفتگو کرکے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے پیغام ہے کہ دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر محفوظ رہیں،

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

خود بھی متاثر ہونے سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔گوگل کا آج کا ڈوڈل کورونا کے حوالے سے مشورے دیتے ہوئے ایک صفحے سے منسلک کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے بچنے اور ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ایک کا گھر میں رہنا ضروری ہے۔کورونا  سے بچاؤ کے حوالے سے گوگل یہ مشورہ دیتا بھی دکھائی دے رہا ہے کہ کورونا جیسے وبائی مرض سے بچنے کے لیے ہاتھوں کا صاف ستھرا رکھنا انتہائی اہم ہے،

اپنے ہاتھوں کو صابن سے ہر تھوڑی دیر بعد دھوئیں۔مذکورہ صفحہ پر دنیا کا یک نقشہ بھی دکھایا گیا ہے جس میں کورونا سے متاثر ہر ملک میں متاثرہ مریضوں اور اموات کے اعداد و شمار بھی دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل ڈوڈل نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے 2 ہفتے پر مختص ایک موونگ ایڈ سیریز کا سلسلہ شروع کیا تھا۔موونگ ایڈ سیریز  میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف اور فوڈ سروس ورکرز، ٹرانسپورٹرز، ٹیچرز اور چائلڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت  ایمرجنسی سروس ورکرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات