عمران خان قوم سے اپیل

سابق وزیراعظم عمران خان کا بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد  اپنے پہلے جلسے کا اعلان کردیا۔

سابق وزریر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بدھ کو نمازِ عشاء کے بعد میں  پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گا جو بیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد میرا پہلا جلسہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ ‘ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سب لوگ بھرپور طریقے سے اس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا’۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان