صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس

لائیوسٹاک کے شعبے کیلئی ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی:
٭ صوبے میں لایؤ سٹاک کے شعبے کیلئے ڈویلپمنٹ اسٹرٹییجی اور 10سالہ بزنس پلان کی منظوری۔

مچھلیوں کی افزائش نسل اور صوبے میں ریونیومیں اضافے:
٭ صوبے میں مچھلیوں کی افزائش نسل اور صوبے کی ریونیو میں اضافے کیلئے نئےFisheries Act 2021کی منظوری۔

٭ نئے ایکٹ کے تحت صوبے میں فیشریز پارکس کے قیام۔
٭ غیر قانونی فشنگ پر جرمانے عائد کرنے وغیرہ جیسے اقدامات۔
٭ بریڈنگ کے وقت میں غیر قانونی فشنگ پر 5لاکھ روپے جرمانہ۔

۔ سب ڈویژن وزیر سابقہ ایف آر بنوں میں عوام کی سہولت کے پیش نظر دو نئی سب تحصیلوں احمد زئی وزیر اور اُتمان زئی وزیر کے قیام۔
٭ ہیڈ کوارٹرز بالترتیب تحصیل ڈومیل اور تحصیل بکا خیل ہوں گے۔
٭ احمد زئی سب تحصیل یونین کونسل گمبٹی اور دریوبہ پر مشتمل ہوگا۔
٭ اتمان زئی سب تحصیل بکا خیل اور جانی خیل یوسی پر مشتمل ہوں گے اور اس میں ویلج کونسل شوئی خیل، جانی خیل، گُر بز اور سرقولا
شامل ہوں گے۔

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کے حصول:

٭ بالاکوٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لیے اراضی کے حصول کے نتیجے میں متاثرہونے والے 300گھرانوں کے لیے معاوضہ۔
٭ فی گھرانا 20لاکھ روپے ادائیگی۔
٭ مجموعی طور پر 60ملین روپے لاگت آئے گی۔
٭ اِس اقدام سے قومی اہمیت کے اس بڑے اور اہم منصوبے کی بروقت تکمیل میں مددملے گی۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28بلین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری۔
٭ ان منصوبوں میں سڑکیں،واٹر سپلائی، ہیلتھ،ہائر ایجوکیشن وغیرہ شامل ہیں۔
٭ تمام منصوبوں کوبروقت تکمیل کیلئے اس گرانٹ کی اشد ضرورت تھی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

۔ ضم اضلاع کے 2000 مساجد سمیت صوبہ بھر کے مساجد کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبے کے تحت سولرائزیشن کی
مشروط منظوری۔

سیف بلڈ ٹرانفیوشن سنٹر سوات کے 45  تربیت یافتہ عملے کو مستقل کرنے کی منظوری۔

٭ دوسرے بلڈ ٹرانفیوشن سنٹرزکے تربیت یافتہ عملے کی منظوری کیلئے اقدامات کی ہدایت۔

۔ صوبے میں عوام کو سستا آٹا فراہمی کے عمل کی سخت نگرانی کی ہدایت۔

۔ صوبے کے بڑے شہروں میں جاری 24اہم منصوبوں کا جائزہ۔
٭ ان میں منگورہ گریویٹی واٹر سپلائی
٭ ایبٹ آباد، کوہاٹ،پشار واٹر سپلائی سکیمز شامل ہیں