عالیہ نے شادی کے بعد رنبیر کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر قائل کرلیا

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بلآخر عالیہ بھٹ سے ساتھ کرنے کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرتے دکھائی دیں گے۔

 آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں اداکاراور دیگر شخصیات اپنے فالورز بڑھانے کی دوڑ میں لگی ہیں وہیں رنبیر کپور ان چند افراد میں سے ایک ہیں جن کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی واپسی شروع

تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رنبیر کپور سے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالیہ بھٹ نے اداکار کو شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ویڈیو پیغام بیھجنے کیلئے  قائل کرلیا ہے۔

اس لیے خیال کیا جارہا ہے رنبیر کپور کے مداح جلد ہی انہیں سوشل میڈیا پر دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی تباہی کے دہانے پر ہے،اقوام متحدہ

واضح رہے کہ بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں ان دنوں میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔