آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کیخلاف سیریز سے کریگی

کراچی:پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی، باقی دو میچز تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی، یہاں تین روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوجائے گا، سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔اس سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 11 روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اکیڈمی اوول میں منعقد ہوگا، کیمپ میں 26 خواتین کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر