ایک سخت شیڈول پاکستانی کرکٹرز کا منتظر

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ بارہ ماہ پر مشتمل کرکٹ کیلنڈر جاری کردیا ہے، کرکٹ کیلنڈر کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چوبیس مئی تا پانچ جون تک کراچی میں مہمان سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، جون میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان پر آئے گی اور پانچ تا بارہ جون تک تین ون ڈے میچوں کی سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائیگی، پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں سری لنکا کے دورے پر جائیگی جس کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بارہ تا چوبیس جولائی تک سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کریگی جس کے بعد پاکستان کی ویمنز ٹیم پچیس جولائی تا آٹھ اگست تک برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹس میں سات ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ، پاکستان مینز کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر کے دوران نیدرلینڈز کا دورہ کریگی جس دوران تین ون ڈے میچوں کی سریز کھیلی جائیگی جبکہ اس کے بعد ٹیم سری لنکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونئٹی کپ میں شرکت کریگی، ستمبر اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی جس کے بعد پاکستان کی ٹیم پندرہ اکتوبر تا پندرہ نومبر تک آسڑیلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریگی نومبر دسمبر کے دوران انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی جبکہ دسمبر جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئیگی جس کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی ، جنوری 2023 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی جبکہ آئندہ سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کریگی۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان