یورپا فٹبال لیگ، فرینکفرٹ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بارسلونا :یورپا فٹبال لیگ کے اہم میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ ویسٹ ہم کے ساتھ ہوگا، فرنیکفرٹ کی جانب سے کوسٹک، بورے اور نیڈیکا نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ بارسلونا کی جانب سے بسکوئیسٹ اور ڈیپے نے ایک ایک گول سکور کیا، میچ کے پہلے ہاف تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے یکے بعد دیگرے گول سکور کرکے مقابلہ اپنے حق میں کرلیا تاہم میچ کے آخری لمحات میں بارسلونا نے میچ برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر فرینکفرٹ کی دفاعی لائن نے ان کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد