روس کا ماریوپول کے بیشتر حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی

یوکرین کے صدرنے ماریوپول کی صورتحال کو "غیر انسانی” قرار دے دیا

کیف:روس کی جانب سے یوکرین کے اہم اسٹریٹجک شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے پرکنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو نے ماریوپول میں یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے ماریوپول میں آج ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی اہلکاروں کو معاف کر نے کا عندیہ بھی دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تاہم کیف کی جانب سے روسی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔یوکرین کے صدردلودومیر زیلینسکی نے ماریوپول کی صورتحال کو "غیر انسانی” قرار دیتے ہوئے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 130 فلسطینی شہداء کی لاشیں برآمد