سری لنکن شہری قتل کیس، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان

لاہور:سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی، حتمی بحث کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی اور حتمی بحث کے بعد آج کیس پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم کیس پر سماعت کریں گی، کیس میں پراسکیوشن کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں اور پراسیکیوشن نے 46 گواہان کو چالان کا حصہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے سری لنکن جنرل مینیجر پریانتھا کمارا فیکٹری ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے کیس میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور ابتدائی چالان میں 89 ملزمان کونامزد کیا بعد ازاں دیگر کو کمزور شہادتوں کی بنا پر بری کر دیا گیا۔

مزید دیکھیں :   ایئرپورٹس پرمسافروں سے چاکلیٹس بھی ضبط ہونے لگیں