عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی کا کہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں بلکہ عوام ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا، مشکلات کو مدنظر رکھ کرتجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

اسفندیار ولی کا کہنا تھاکہ ملک اور حکومت پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیح روز اول سے حکومتی عہدے نہیں، عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے اور کل 36 رکنی کابینہ نے حلف اٹھانا ہے۔