متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 دن کے بجائے 60 دن کا کردیا

متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 دن کے بجائے 60 دن کا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رہائشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور وزٹ ویزا 30 دن کے بجائے 60 دن کا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار

رپورٹس کے مطابق والدین اپنے 25 سال کی عمر تک بچوں کو اسپانسر کر کے ویزا دے سکتے ہیں، اس سے پہلے والدین 18 سال تک ہی بچوں کو ویزا دے سکتے تھے ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

اس کے علاوہ والدین غیرشادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک اسپانسر ویزا فراہم کرسکتے ہیں۔