امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج اسلام آباد پہنچیں گی

پہلی صومالی نژاد امریکی رکن پارلیمان الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔رپورٹس کے مطابق الہان عمر پاکستان کی اعلی قیادت سے ملیں گی اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گی۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔واضح رہے کہ الہان عمر نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ 2017 میں منی سوٹا سے ایوان نمائندگان کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے الہان عمر پہلی صومالی نژاد امریکی رکن پارلیمان بن گئیں۔
وہ حجاب پہننے والی پہلی امریکی کانگریس وومن بھی ہیں۔ امریکا میں انسانی حقوق کے علم برداروں میں سے ہیں، ہر سطح پر اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کرتی ہیں اور سیاہ فام سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف نسلی تعصب ختم کرنے کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے