پشاور، کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے تین مزدور جاں بحق

پشاور: قبائلی ضلع وسطی اورکزئی میں کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔اورکزئی انتظامیہ کے مطابق کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 5 مزدور پھنس گئے تھے، امدادی کارروائیوں کے دوران دو مزدوروں کو نکال لیا گیا جبکہ تین جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق تینوں مزدورں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتاہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق