پشاور، پولیس چیک پوسٹوں پر حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور:پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر باڑہ کے علاقے عجب تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک انسپکٹر اور 2 راہگیر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شہید انسپکٹر کا تعلق آئی بی سے بتایا جا رہا ہے۔ڈی پی او نے سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی