افغانستان کے تین شہروں میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

افغانستان کے تین شہروں کابل، مزار شریف اور قندوز میں ہونے والے تین دھماکوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زائد زخمی ہوگئے۔

مزارشریف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے جبکہ قندوز دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔
کابل میں دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے۔ مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزارشریف کی مسجد میں دھماکےکی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ