بنوںمیں دہشتگردوں کے خلاف فورسز کا آپریشن، 4 ہلاک

بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں مختلف کارروائیوں میں مطلوب4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور فورسز پر حملوں کے کیسوں میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن ہوا، جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی تاہم فورسز نے دلیری سے ان پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان