فرانس کی صدارتی انتخابی مُہم میں حجاب پر سیاست

فرانس میں مسلم مخالف جذباتی کی عکاسی گاہے بگاہے خبروں میں تو نظر آجاتی تھی میں مگر اب صدارتی مُہم میں بھی مسلم خواتین کے حجاب اور مسلم مہاجرین کو شہریت دینے پر سیاست کی جارہی ہے۔
فرانسیسی صدر ایموئیل میکرون اور ان کی حریف دائیں بازو کی حمایت یافتہ میرینہ لی پین کے درمیان ٹیلیویژن مباحثہ ہوا جس میں میکرون نے اپنی حریف کو روس نواز نظریات کی حامی ہونے اور مسلم خواتین سے حجاب کے حق چھیننے کی مہم پر آڑے ہاتھوں لیا۔
میکرون نے مزید کہا کہ لی پین کسی طور پر بھی موزوں امیدوار نہیں ہیں، یہ فرانس میں خانہ جنگی چاہ رہی ہیں کیونکہ فرانس مغربی یورپ میں سب سے زیادہ مسلم آبادی کا حامل ملک ہے ۔
اب تک انتخابات کے دو مراحل گزر چکے ہیں جس میں میکرون برتری حاصل کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور مسلم اکثریت میکرون کی حامی ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی