پاکستان کیلئے سعودی عرب کی جانب سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو سعودی سفارتخانے میں کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی حکام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا جو کہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔
یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایت اور خیر سگالی کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور