ڈی آئی خان میں سائبر کرائم ونگ کی کاروائی

ڈی آئی خان میں سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، 3000 سے زائد جعلی فنگر پرنٹس، پرنٹنگ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر آلات کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے کثیر تعداد میں جعلی موبائل سیم بھی قبضے میں لی گئی۔ جنہیں ملزمان سلیکون فنگرز پرنٹس کے ذریعہ غیر قانونی موبائل سیم ایکٹیوٹ کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ حکام کے مطابق یہ غیر قانونی موبائل سیموں کو مختلف کارروائیوں میں استعمال کی جاتی تھیں ان غیر قانونی موبائل سیموں کے ذریعہ شہریوں کو دھوکے بھی دیئے جاتے تھے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی میں ایک ملزم موقع پرگرفتارجبکہ دیگر ملزمان کے لئے کارروائیاں جاری ہے۔ چھاپے میں موجود افسران کے مطابق ایسی کاروائیوں میں ملوث ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جلد ہی دیگر ملزمان تک پہنچ جائیں گے

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ