یوکرینی صدر

یوکرین پر حملہ روسی جارحیت کا نقطہ آغاز ہے، ولودیمیر زیلنسکی

کیف:روس کی جانب سے یوکرینی شہروں پر حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک روسی جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر روس یوکرین میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ دیگر ممالک پر بھی حملہ کرے گا، زیلنسکی نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی کہہ چکا ہوں کہ یوکرین پر حملہ روسی جارحیت کا نقطہ آغاز ہے،روس کی منصوبہ بندی اس سے آگے کی ہے۔واضح رہے کہ روسی فوج کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمانڈر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس مشرقی یوکرین پر مکمل قبضے کے علاوہ جنوبی یوکرین کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کر کے مالدوواکے بارڈر تک رسائی حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف