ٹینس کھلاڑی آئیگا سویٹیک کی جیت کا تسلسل برقرار

سٹٹگارٹ :عالمی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے اپنی جیت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سٹٹگارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں روس کی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونووا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، آئیگا کی یہ مسلسل 22ویں فتح ہے ، آئیگا اور لیوڈمیلا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں بالآخر آئیگا نے چھ سات (چار سات)، چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی، اپنی کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ انتہائی خوش ہوں کہ شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری ہے اور میری خواہش ہے کہ اپنی فٹنس اور فارم کو یوں ہی بحال رکھتے ہوئے کامیابیوں کا سفر جاری رکھوں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ