سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع،یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے،شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے۔حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹ جائیگی جب کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری