ایلون مسک 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کے مالک

ایلون مسک 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کے مالک بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے درمیان تقریبا 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد مسک ٹوئٹر کے مالک بن گئے۔معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر نقد رقم ادا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ‘میں بھی نئے فیچرز شامل کرکے ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر بنانا چاہتا ہوں جبکہ صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اوپن سورس الگورتھم کو بنانا ہے’۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں