وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی عید سے قبل لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم کی عید سے قبل لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت، وزیرِاعظم کی زیرِصدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال کردیا گیا ہے اور 20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداواربڑھی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا لیکن موجودہ حکومت نے دو ہفتے میں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی گھروں سے بجلی کی پیداواربڑھاکرلوڈشیڈنگ کاسدِباب بھی کیاجارہا ہے۔میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریبا 18500 میگاواٹ ہے اور طلب کے لحاظ سے بجلی کی کمی 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کے حکام کی بریفنگ کے بعد ملک بھر میں یکم مئی سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو