مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

بھارت کی ہندو موٹی ویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹی ویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا۔
سبری مالا نے اپنا اسلامی نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
مکہ مکرمہ میں فاطمہ سبری مالا کو غلاف کعبہ پر کڑھائی کا موقع بھی ملا۔
فاطمہ سبری مالا کا کہنا ہےکہ کھلے دل سے قرآن پاک کا مطالعہ کیا تو حقیقت کا علم ہوا، تمام مسلمان خود بھی قرآن سے جڑیں اور دوسروں تک بھی اس کا پیغام پہنچائیں۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا