پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ایشیا کپ ہاکی کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 23 مئی سے یکم جون تک کھیلے جانیوالے ایشیا کپ ہاکی کے میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول اے میں بھارت، جاپان، پاکستان اور انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا،کوریا، عمان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیخلاف جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان خلاف ہوگا۔
ابتدائی مرحلے کے بعد دونوں پولز کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی جن کے درمیان میچز 28، 29 اور 31 مئی کو ہوں گے۔ سپر فور کی دو ٹاپ ٹیمیں یکم جون کو فائنل کھیلیں گی، ایونٹ میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

مزید پڑھیں:  چمن، پی بی 50 پر عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی کامیاب