حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس

لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔
جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں،اس وقت سردار عثمان بزدار وزیر اعلی کی زمہ داری نبھا رہے ہیں حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ورزی ہے، کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت صدر پاکستان اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں ,عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور