رانا ثنا اللہ

جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ،پوری قوت سے نمٹیں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے اور اس سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی بھائیوں سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کرتاہے، یہ مشترکہ غم ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا اور دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنوجائزہ لیں گے، سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد موثر اقدامات کریں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کریگی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ