پاک چین دوستی لازوال

پاک چین دوستی لازوال، کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے متاثرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوہے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اسے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔خیال رہے کہ 26 اپریل کی دوپہر کو جامعہ کراچی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوئے۔دھماکے میں ایک غیر ملکی اور 2 ینجرز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار