خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز مئی میں لئے جائینگے

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کے لیے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے مئی میں ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں منعقدہ ان ٹرائلز کی نگرانی سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرزکریں گے۔یہ ٹرائلز تین مختلف کٹیگریز میں لیے جائیں گے، جس میں انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کی کٹیگریز شامل ہیں۔انڈر 19 کٹیگری میں صرف وہ کھلاڑی شامل ہوں گی جو یکم ستمبر 2003 یا اس کے بعد پیدا ہوئیں۔ایمرجنگ کٹیگری کے لیے عمر کی حد 19 سے 24 سال تک مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 25 سے 28 سال تک کی خواتین کھلاڑی سینئر کٹیگری میں ٹرائلز دینے کی اہل ہوں گی۔زیادہ سے زیادہ نئی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرز ان ٹرائلز میں شرکت کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔پی سی بی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن 23-2022 میں 100 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔ملک بھر میں منعقدہ یہ ٹرائلز فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈکپ کی بینچ اسٹرینتھ کی مضبوطی کا بھی سبب بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی