سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پرترک صدر رجب طیب اردگان 2017 کے بعد پہلی بار 2 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر جمعرات کو 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی جدہ کے السلام پیلس میں باضابطہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی ہماری مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم سیاست، دفاع، معیشت اور ثقافت سمیت ہر لحاظ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی کوششیں کریں گے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے2017 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا ہے کیوں کہ 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال