گھبرانا نہیں ہے

اس عید ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم” گھبرانا نہیں ہے” کا پریمیئر کراچی کےنجی سینما گھر میں ہوا

اس عید ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم” گھبرانا نہیں ہے” کا ریڈ کارپٹ اور پریمیئر کراچی کےنجی سینما گھر میں ہوا۔ فلم اس عید الفطر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
کراچی کےنجی سینما گھر میں فلم گھبرانا نہیں ہے کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کا میلہ سجا،، ساتھ ہی فلم کا پریمیئر بھی ہوا۔
فلم کی کاسٹ نے شائقین کو اپنے اپنے انداز میں سینما آنے کی دعوت دی۔اداکار زاہد احمد نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے جو معاشرے میں بنایا ہوا ہے کہ پولیس والا ایسا ہوتا ہے ویسا ہوتا ہے اس کے اوپر بہت زبردست قسم کا پرس پیکٹیو دیا ہے۔بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
فلم گھبرانا نہیں ہے کے پروڈیوسر حسن ضیا سمیت کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹائٹل محض ایک جملہ ہے۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
فلم اس عید الفطر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ساتھ ہی تین مزید پاکستانی فلمیں دم مستم ، چکر اور پردے میں رہنے دو پردے پر جگمگائیں گی

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت