سرگئی لارووف نے یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو کو قرار دے دیا

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر امریکا اور نیٹو بحران کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یوکرین کواسلحہ دینا بند کر دیں۔
سرگئی لارووف نے میڈیا سے گفتگو میں یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دونوں یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے، جنگ کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔ انہوں نے روسی فوج کی یوکرین میں کارروائی کے سست روی کے شکار ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی عسکری کارروائیاں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک اب ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور تجارت میں ملکی کرنسی روبل کو ترجیح دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے ٹیکنالوجی سیکٹر کو بھی خود کفیل بنانے کی کوششوں میں ہے

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران