خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور خطبات میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعہ کی مذمت بھی کی گئی۔

پشاور میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع چار سدہ روڈ پر واقع مرکزی عید گاہ میں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ بنوں، نوشہرہ، صوابی، ٹانک اور مردان سمیت صوبے کے تمام شہروں میں عید منائی جا رہی ہے تاہم ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر کل بروز منگل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی عید الفطر کے اجتماعات
بلوچستان میں بھی چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ژوب، موسیٰ خیل، دکی، کوہلو، بارکھان میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں نے عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا، شمالی اضلاع میں چاند دیکھنے والے 40 سے زائد گواہ کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے تھے۔