گرمی میں کمی

عید پر کراچی سے خیبر تک گرمی میں کمی کا امکان

اسلام آباد:عید الفطر کے موقع پر کراچی سے خیبر تک کہیں آندھی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی میں آج ہی سے گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آج سے گرمی میں کچھ کمی کا امکان ہے، مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت 3 مئی تک لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 04 مئی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے