مسجد الحرام اور مسجد نبوی

3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ کی رونقیں بحال، نمازعید کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں نماز عید الفطر ادا کردی گئی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی۔ کورونا کے باعث3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ کی رونقیں بحال ہوگئیں ، مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے ، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید الفطر ادا کی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع