5 نئی پشتو فلمیں

عیدالفطر پر 5 نئی پشتو فلمیں ریلیز

پشاور : عید اپنے ساتھ شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے بھی خوشیوں کا پیغام لے کر آئی ہے، پشاور میں سنیمائوں کی رونقیں بھی بڑھ گئیں، اس سال عیدالفطر پر 5 نئی پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راج دا بدمعاشے، شڈل زلمے اور دا زخمونوں حساب شامل ہیں۔عشق او لیونتوب اور کشر خان بہ نہ چیڑی بھی عید کی تفریحی فلموں میں ایک نیا اضافہ ہے، ان میں کچھ فلمیں گھریلو کہانی پر فلمائی گئی ہیں تو بعض میں روایات کی داستانیں بیان کی گئی ہیں۔ ان سب فلموں میں فلم بینوں کے موسیقی کے ذوق کا خوب خیال رکھا گیا ہے۔پشاور میں جہاں سنیما گھر سمٹ کر رہ گئے وہاں نئی فلمیں ریلیز ہونا ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے، ان فلموں کو لوکیشن کا انتخاب، کہانی اور تفریح کا امتزاج ماضی کی فلموں سے منفرد بناتی ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین نئی فلموں کو پذیرائی بخشیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی