اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیئے .ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9216 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 6958 ہوگئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4195 تک پہنچ گئی.سندھ میں 2764 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1276 اور اسلام آباد میں 185 ہوگئی.بلوچستان میں 465 گلگت بلتستان میں 281 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہوگئی. کمانڈ سینٹرکے مطابق ملک بھر میں اب تک 2066 افراد اب تک مکمل صحتیاب ہوگئے. کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 196 تک پہنچ گئی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments