سابق وزیراعظم عمران خان

عمران خان کا 13 مئی کو مردان میں جلسے کا اعلان

مردان:عمران خان کا 13 مئی کو مردان میں جلسے کا اعلان، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ظاہرشاہ طورونے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان13 مئی کو مردان میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے۔ اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ظاہرشاہ کے مطابق پی ٹی آئی کا مردان جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ جلسے میں نوجوان، طلبا، خواتین اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔ترجمان کے مطابق امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے،عمراں خان کے جلسوں میں عوام کا سونامی اس بات کا ثبوت ہے۔قابض حکومت کو فوری انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔

مزید دیکھیں :   عمران خان اچانک پشاور صدر بازار پہنچ گئے