امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول کو ٹیلی فون

امریکی وزیرخارجہ اور بلاول کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وزیرخارجہ کی بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

اس حوالے سے بلاول نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’امریکی وزیرخارجہ نےمجھے فون کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔‘

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

بلاول نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ اور باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، 3 اضلاع میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ، پولنگ کل ہوگی