سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء

پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء افغانستان روانہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج افغانستان پہنچا دی گئی ہے۔ امدادی اشیا میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول، 450 کلو چینی شامل ہیں۔ امدادی اشیا کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ ہوگی۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے