چارسدہ کے قریب شہری کی ٹریفک پولیس کیساتھ ہاتھا پائی

پشاور:عید الفطر کی تعطیلات سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک بہائو بڑھنے سے بہت سے مقامات پر ٹریفک جام ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔ان تمام مسائل سے نمٹنے اور ان کے حل کیلئے ٹریفک وارڈنز اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔عید کی تعطیلات پر اہل خانہ کے ساتھ آنے والے شہریوں نے پشاور سے چارسدہ تک دریا کے کنارے پر غلط پارکنگ کو معمول بنا لیا ہے ،غلط پارکنگ اوربے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آمد و رفت میں مسائل پیدا ہوئے ،شہری کو سمجھانے کے نتیجے میں اس نے ٹریفک وارڈنز کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی شروع کردی۔جس کی ویڈیو بنالی گئی اور ویڈیو آن لائن شیئر ہونے کے بعد بہت سے لوگ کار کے مالک کا ساتھ د ے رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹریفک پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک