86 سالہ کیتھ ڈیب اب بھی کرکٹ سے ناطہ جوڑے رکھنے پر مصر

لندن: امپائر کیتھ ڈیب جو عمر کی چھیاسویں بہار دیکھ چکے ہیں تاہم عمر رسیدگی کے باوجود کرکٹ سے ان کی محبت اب بھی جوان ہے۔ کیتھ ڈیب 71 برس سے کرکٹ امپائرنگ کر رہے ہیں اور وہ اب بھی کھیل سے ناطہ جوڑے رکھنے پر مصر ہیں، اپنے بھرپور کیریئر میں وہ اب تک ایک ہزار کے قریب میچوں کی نگرانی کرچکے ہیں۔کیتھ ڈیب نے 13 برس کی عمر میں نارتھ یارکشائر کا مقامی کلب جوائن کیا تھا، انھوں نے 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملنے کی وجہ سے امپائرنگ میں دلچسپی لینا شروع کردی تھی، وہ 1952 کے بعد سے اب تک تمام کرکٹ سیزن میں امپائرنگ سے منسلک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ