دانیہ شاہ کے الزامات

دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا جواب

کراچی: ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے۔ عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کی جانب سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میں عامر لیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا۔