پشاور میں ہیٹ اسٹروک

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی پشاور میں بھی ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی

شہریوں کیلئے بری خبر،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی، آج سے ملک بھر میںگرمی کی لہر میں اضافہ ہوگا اور کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں درجہ حرارت سات سے نو درجہ ، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں چھ سے آٹھ سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔شہر کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی ہے

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید